(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔
صبا فیصل نے اپنے مداحوں کو عُمرے کے سفر کی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دونوں ماں بیٹی حجاب میں ملبوس ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
ایک تصویر میں صبا فیصل اور سعدیہ فیصل نے اپنے مداحوں کو اپنا پاکستانی پاسپورٹ بھی دکھایا۔صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ عزت اور ذلّت صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ مبارک سفر پرروانہ ہورہی ہوں، ہماری عبادت قبول ہو۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے صبا فیصل اور اُن کی بیٹی کو عُمرے کے مبارک سفر کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔