اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستیں: نظرثانی درخواستوں پر فوری سماعت نہ کرنا ناانصافی ہو گی: چیف جسٹس

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے کیسز کی سماعت کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے۔

دستاویزات کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نظرثانی صرف وہی 13 ججز سن سکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس سنا۔

دستاویزات کے مطابق کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نظرثانی درخواستوں پر سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہو گی، چیف جسٹس نے نظرثانی درخواستیں چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کے فیصلے سے اختلاف کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نظرثانی کا حق آئین نے دیا ہے، ججز کے آرام اور آسانی کو نہیں آئین کو ترجیح دینی چاہئے، فوری طور پر نظرثانی درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر نہ کیا گیا تو یہ نا انصافی ہو گی، نظرثانی کیلئے ضروری ہو تو چھٹیاں بھی منسوخ ہونی چاہئیں۔

جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے مؤقف اختیار کیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث ججز دستیاب نہیں، نظرثانی اپیل مقدمات کے تفصیلی فیصلے کے بعد مقرر کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے