20 Jul 2024
(لاہور نیوز) میٹرو بس کی سابق کنٹریکٹر کمپنی کو مبینہ طور پر نوازے جانے کا انکشاف ہو گیا۔
شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس کمپنی کو معاہدے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں، رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے 17 کروڑ 44 لاکھ 95 ہزار روپے کی زائد ادائیگیوں کا انکشاف ہو اہے۔
محکمہ آڈٹ نے زائد ادائیگی کرنے پر کمپنی سے ریکوری کا حکم دے دیا۔