اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا مشن خوشحال ، روشن اور ترقی کرتا پنجاب ہے: عظمیٰ بخاری

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن خوشحال پنجاب، روشن پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی،خیالی پلاؤ اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا، مریم نواز کی حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 11 سال سے سونامی، تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر جھانسے دیئے جا رہے ہیں، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار تحریک انصاف کی کبھی ترجیح نہیں رہی، پاکستان میں 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو جماعت پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ حب الوطنی کا پہلا اور بنیادی فریضہ اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے