اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(لاہور نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی ، نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کیمرہ پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے چودھری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہو گئی۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جرح مکمل ہو گئی جبکہ زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشریٰ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے۔

آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لئے گئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے