20 Jul 2024
(لاہورنیوز) مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کےمطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سی پی پی کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔