20 Jul 2024
(لاہور نیوز) راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری کی ضمانت خارج کردی ۔
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی ۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔