اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود، مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 1-8 کے تناسب سے دی گئی۔

جسٹس (ر) طارق مسعود کی ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کی گئی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے نام کی منظوری 3-6 کے تناسب سے دی گئی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس کے نامزد 4 میں سے 2 ججز نے ایڈہاک جج بننے سے انکار کیا، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے