اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملیکہ نور کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی اہم کھلاڑی ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔ملیکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔

ملیکہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیونکہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھی اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے