اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ، کسی ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے: رانا ثنا اللہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، اگر کوئی ابہام ہے تو الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جلد آئے گا، سپیکر کے سامنے جب مخصوص نشستوں کا معاملہ آئے گا تو اپنی رائے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دوٹوک موقف ہے آئین کا تحفظ کریں گے، سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا تو کیا آئینی فیصلہ تھا؟ ملک میں کوئی آمریت نہیں ہے، رائے کو سننا چاہئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوال کچھ اور تھا اور فیصلہ کچھ اور آیا ہے، عزت و احترام سے فیصلے پر رائے دی جا سکتی ہے، مریم نواز کی آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بات 9 مئی کرنے والوں سے متعلق تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب آئین ہی ری رائٹ کر دیا جائے گا پھر تو بات ہونی چاہئے، ہمارے پاس پی ٹی آئی سے متعلق فارن فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں، کابینہ میں تحریک انصاف سے متعلق سب کو آن بورڈ لیا جائے گا، پابندی تو سپریم کورٹ میں لگے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے