19 Jul 2024
(لاہور نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ فچ کی رپورٹ آئے یا کوئی اور، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’اختلافی نوٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جس دن پیپلزپارٹی الگ ہو جائے گی ہماری حکومت نہیں رہے گی، اگر ہماری حکومت نہیں رہے گی تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات کیا ہیں اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے، اگر عدلیہ کا فیصلہ خلاف ورزی کرتا ہے تو پارلیمان کو اس ایشو کو ڈسکس کرنا چاہئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر وزیراعظم کی مدت کو 5 سال کے بجائے 3 سال کر دے تو کیا پارلیمان مان لے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے آئینی میلٹ ڈاؤن کی بات کی ہے، کوئی آئینی بریک ڈاؤن نہیں ہونے والا۔