(لاہور نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کر لیں، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔
ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہو سکے گی، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالوئیر پروٹیکشن ہو سکے گی۔
نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سکیورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کر سکے گی، ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کر سکے گی۔
پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کیں، دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کے حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔