اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی میں اضافہ،29 اشیائے ضروریہ مہنگی،5سستی

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہورنیوز ) بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح0.76 فیصد مزید بڑھ گئی، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی، صرف 5 کے نرخ کم ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا، چکن کی فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی، خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے مہنگے ہوئے۔

اعداد وشمار کی رپورٹ  میں انکشاف ہوا کہ رواں ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا، دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے جبکہ ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے ، کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز، دال مسور، ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی، سگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے