اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جب ایکسپورٹ زیادہ اور ٹیکس اکٹھا ہو گا تو اکانومی ٹھیک ہو گی، ایس ایم تنویر

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا کہنا ہے جب ایکسپورٹ زیادہ اور ٹیکس اکٹھا ہو گا تو اکانومی ٹھیک ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا بجلی کے موجودہ ریٹس پر انڈسٹری نہیں چل سکتی، ہم نے گورنمنٹ کو بار بار کہا مہنگی بجلی پر کیوں جا رہے ہیں، گورنمنٹ کو کہا ہے جہاں سے سستی بجلی مل رہی ہے وہاں سے لیں، اتنے زیادہ سود پر کیسے لوگ چلیں گے، کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہ رہا، ساری قوم سود خور ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا مہنگی بجلی کی وجہ سے ہماری عوام رو رہی ہے، حل کون نکالے گا، لوگ بہت پریشان اور حکومت سے بہت ناراض ہیں، گوہر اعجاز سے درخواست ہے پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا چارج آپ سنبھال لیں، ہم چاہتے ہیں گوہر اعجاز بھائی کی سرپرستی ہمارے اوپر ہو۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کاروبار چلے گا، صنعت چلے گی تو ملک چلے گا، بزنس کمیونٹی کا فرض ہے کہ اپنا فرض ایمانداری سے ادا کریں، جب تک بزنس کمیونٹی آگے نہیں چلے گی ملک ترقی نہیں کرے گا، میں ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ رہا ہوں، پاکستان کی کامیابی اور بقا کیلئے سب کو اکٹھے ہو کر چلنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے