اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کے4 اہلکار بجلی چوری، کرپشن کے جرم میں نوکری سے برخاست

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) لیسکو کے 4 اہلکاروں کو بجلی چوری اور کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی برج اٹاری سب ڈویژن میں مظہر حسین شاہ میٹر ریڈر، عطااللہ لائن مین گریڈ ٹو کو ملازمت سے برخاست کیا گیا، اہلکاروں پربجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسین کوٹ عبدالمالک نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

 دوسری جانب کریم پارک سب ڈویژن کے شبیر احمد لائن مین گریڈ ٹو اور اسسٹنٹ لائن مین ریاض خان کو بھی بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

چیف لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کئے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں،  بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے، ہم لیسکو ریجن سے کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے