اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جدید مشینری کی خریداری کیلئے1ارب کےفنڈز منظور

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد میں اضافے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید مشینری کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے۔

 پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جرائم کی بیخ کنی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی بروقت شناخت کیلئے فرانزک ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں زیر استعمال ٹیسٹنگ لیبز اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی ضرورت تھی، سالوں پرانی مشینری کی متبادل جدید ٹیکنالوجی لائی جائے گی جس سے ڈی این اے اور دیگر اہم ٹیسٹ کم مدت اور زیادہ درستگی سے دستیاب ہوں گے۔

 ترجمان  نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی سے دنوں میں ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج گھنٹوں میں دستیاب ہوں گے، اگلے مرحلے میں تمام اہم ٹیسٹ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر دستیاب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے