اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،132 ملزمان کیخلاف مقدمات درج،22 گرفتار

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 466 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 132 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں جبکہ 22 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل، 16زرعی اور 437 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 5 لاکھ 24 ہزار 211 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں، یونٹس کی مالیت ایک کروڑ 84 لاکھ 98 ہزار 131 روپے ہے۔

لیسکو حکام نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

واضح رہے کہ انسداد بجلی چوری مہم کو 294 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 4 ہزار 877 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 89 ہزار 594 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 34 ہزار 349  ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 67 لاکھ 75  ہزار 949  یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 4 ارب 19 کروڑ 38 لاکھ 12 ہزار 603  روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے