اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور کوسمارٹ سٹی بنانے کیلئے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کیلئے ایل ڈی اے نے مخصوص منصوبے کی مد کے بجائے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں لاہور  ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ میں کسی خاص منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کیے جاتے تھے، مالی سال 25-2024 میں صوابدیدی فنڈز کے طور پر کثیر رقم رکھے جانے کا امکان ہے۔

مالی سال 25-2024 میں ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے کوئی فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہیں کیا،  فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہ کرنے کے باوجود میگا پراجیکٹس کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

رواں مالی سال 25-2024 کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پانچ ارب روپے کے فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ایل ڈی اے کو لاہور کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کا حکم  دیا ہے جس کیلئے  پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے، سسٹین ایبل سمارٹ سٹی پروگرام کے تحت فٹ پاتھوں اور گرینری کا کام کیا جائے گا۔

سسٹین ایبل سمارٹ سٹی کے فنڈز مخصوص سکیم پر لگانے کی بجائے ضرورت کی بنیاد پر استعمال ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے