اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگے آئی پی پیز معاہدوں کے معاملے پر حکومت اور بیورو کریسی آمنے سامنے

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) مہنگے آئی پی پیزمعاہدوں کے معاملے پر حکومت اور بیورو کریسی آمنے سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے تجویز پیش کی ہے کہ 8 ہزار 359 میگا واٹ صلاحیت کے مہنگے آئی پی پیز 2031 تک ریٹائر ہوجائیں گے، مہنگے اور پرانے آئی پی پیز کے معاہدوں پر قبل از وقت نظر ثانی ہوسکتی ہے جبکہ وزارت توانائی حکام کا موقف ہے کہ مدت مکمل ہونے سے پہلے آئی پی پیز کو بند کرنے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وزراء کا موقف ہے کہ متعدد آئی پی پیز مدت مکمل کر چکے ہیں، دوبارہ لائسنس کی تجدید ہوئی، کیا لائسنسز کی دوبارہ تجدید کا عمل شفاف تھا یہ دیکھنے کی ضرورت ہے، مہنگے آئی پی پیز بند کرنے سے سالانہ 1446 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ بچائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزراء کامزید کہنا ہے کہ مہنگے آئی پی پیز بند کر کے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے، ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابیاں دور کر کے بجلی کی قیمت 2 روپے مزید کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزراء اور حکام کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، دونوں تجاویز پر الگ الگ بریفنگ دی جائے گی جبکہ شہباز شریف نے آئی پی پیز کے حوالے سے آزاد ماہرین سے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے