اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو 577 روپے پر پہنچ گیا

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 577 روپے مقرر کر دی گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 555 روپے فی کلو تھا، اس طرح مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 383 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 257 روپے ہو گئے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 255 روپے تھی۔

انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 96 روپے کلو، آلو کی قیمت83 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 135 روپے کلو اور سبز مرچ کی قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادرک 620 روپے کلو، لہسن دیسی 375 روپے کلو، کھیرا دیسی 75 روپے کلو، میتھی 205، بینگن 110روپے کلو، پھول گوبھی 110 روپے اور شلجم 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت130،دیسی لیموں کی قیمت 320 روپے کلو، مٹر کی قیمت300 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 215 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 85 روپے کلو،کریلے کی قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق سیب کالا کولو 330 روپے کلو، آڑو 190 روپے کلو، آلو بخارا 205 روپے کلو، آم دوسہری 145روپے کلو، فالسہ 290 روپے کلو، لیچی 560 روپے کلو، جامن 170 روپے کلو دستیاب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے