اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کون سے شہر میں آٹے کی کتنی قیمت؟ وزیر خوراک پنجاب نے بتا دیا

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں بتاتے ہوئے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں مل رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 840 روپے جبکہ گجرات اور ساہیوال میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور ملتان میں بھی 820 روپے فی 10 کلوگرام تھیلا مل رہا ہے، مظفر گڑھ، خانیوال اور بہاولنگر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب ہے، وزیرخوراک پنجاب نے کہا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے