اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں، عمرایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس موقع پر عمر ایوب، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، زین قریشی سمیت دیگر نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

دوران سماعت پولیس نے مقدمے کا نامکمل ریکارڈ عدالت پیش میں کیا۔

پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث ملزمان سے تفتیش نہیں ہو سکی، عدالت ہمیں ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرے۔

جج اے ٹی سی نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تو دو دن پہلے تھی جس پر پولیس انسپکٹر نے جواب دیا کہ پولیس یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم تک لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی کرتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ تیرہ ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہے کتنی مہلت چاہیے، جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ شامل تفتیش ہوں۔

جج اے ٹی سی نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس جو بھی تفتیش ہے وہ آئندہ سماعت پر مکمل کر کے عدالت پیش کرے۔

بعدازاں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے