اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل او سی کے دونوں اطراف اور دنیا میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، کشمیریوں نے آج کے دن 1947ء کو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔

19 جولائی 1947ء کو آبی گزر سرینگر کے مقام پر بانی صدر آزاد جموں و کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی لیکن 26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامی خواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد سے اب تک کشمیری عوام نے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مظاہروں کا اہتمام کیا جاتا ہے، بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جاتی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر جاوید احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت سے مکمل آزادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے پاکستان کیساتھ الحاق تک کشمیری عوام آج بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح مختلف محاذوں پر جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم رکھنے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، صرف 90 کی دہائی سے اب تک بھارت نے 97 ہزار کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 7 دہائیوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، بھارتی سکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے