اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے : پی سی بی

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے، یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6 ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دباؤ میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامںٹ کو ‘ہائبرڈ ماڈل’ کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی سی سی نے غور شروع کردیا ہے تاہم بعدازاں بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اِن رپورٹس کو مسترد کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے