اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سی او او پی سی بی سلمان نصیر کرکٹ بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے، سالانہ جنرل میٹنگ میں شامل ارکان کو پی سی بی کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

 بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ  میں پی سی بی کے مالی سال 24-2023 کے اخراجات پر تفصیلی گفتگو ہوگی، سال2023  میں کیے جانیوالے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی ارکان کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سالانہ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ، ویمنز کرکٹ، پی ایس ایل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے