اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز،جواب طلب

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر حسین کی درخواست پر سماعت کی،  درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ  ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا، اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دے، لاہور ہائیکورٹ   پرانے ٹریبونل بحال کرنے کا حکم دے۔

 دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا، ایکٹ کے تحت بننے والے ٹریبونلز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

بعدازاں  عدالت نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے