اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

گائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو راجستھان کے ضلع جے پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1942ء میں پہلی بار راجہ صاحب بڑودہ کے دربار میں گائیکی کا مظاہرہ کیا، موسیقی کے ساتھ ساتھ پہلوانی سے بھی شغف رکھتے تھے۔

انہوں نے کراچی میں بننے والی فلم ’’شکار ‘‘کیلئے پہلی بار پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانا ریکارڈ کرایا لیکن انہیں اپنی کمپوز کی ہوئی فیض کی غزل سے غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی۔

مہدی حسن نے طویل عرصے تک فنِ موسیقی کے اُفق پر حکمرانی کی، ہزاروں فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں، شہنشاہِ غزل نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، شہنشاہ غزل کو تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈز عطا کئے گئے، 15 نگار ایوارڈز اور 25 گریجوایٹ ایوارڈز بھی ان کے حصے میں آئے، انہیں بھارت اور نیپال کی حکومت نے بھی ایوارڈ سے نوازا۔

مہدی حسن کو 1966ء میں اس وقت کے صدرِ مملکت ایوب خان نے شہنشاہِ غزل کا خطاب دیا۔

گائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن کے یوم پیدائش کے موقع پر شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے