اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے پہلی پوزیشن چھن گئی

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی جس میں آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا، بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے، انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے اپنے کریئر کا اختتام آٹھویں نمبر پر کیا، شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے