اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ جائے گی

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے،کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے