اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.40 قیمت فروخت : 39.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 311.27 قیمت فروخت : 311.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.85 قیمت فروخت : 367.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.35 قیمت فروخت : 188.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.62 قیمت فروخت : 205.99
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.13 قیمت فروخت : 911.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262000 دس گرام : 224700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240165 دس گرام : 205974
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3111 دس گرام : 2670
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں رواں مالی سال شرح نمو کم رہے گی: آئی ایم ایف

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں رواں مالی سال شرح نمو کم رہے گی۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی، پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد ، ہمسایہ ملک بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت رواں مالی سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کر دی، عالمی معیشت کیلئے فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے