اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، برائلر گوشت عوام کی پہنچ سے دور

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، برائلر گوشت بدستور عوام کی پہنچ سے دور ہے۔

اشیائے خورونوش کے دام مسلسل بے لگام ہیں، برائلر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، 3 روپے سستا ہونے کے بعد فی کلو سرکاری دام 560 روپے مقرر ہو گئے، ہول سیل میں زندہ برائلر 372 اور پرچون میں 386 روپے فی کلو ہے، فارمی انڈے مزید ایک روپیہ مہنگے، 255 روپے فی درجن ہو گئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، پیاز 150 ، ٹماٹر 240 ، لہسن ہرنائی 550 روپے فی کلو ہے، ادرک  چائنہ 720، سبز مرچ 150، لیموں دیسی 550 روپے فی کلو مل رہے ہیں، ٹینڈے دیسی 180، آلو 120، میتھی 280 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے، کریلے، بند گوبھی اور پھول گوبھی 160 ، شلجم 180 روپے فی کلو دستیاب ہے، بھنڈی اور شملہ مرچ 180 ، اروی 280، مٹر 400 روپے فی کلو تک ہیں۔

سیب 400، آلو بخارہ 300 ، خوبانی 220 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، آڑو 280 ، آم سندھڑی 250 ، پپیتا 300 ، فالسہ 450 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، کیلے درجہ اول 160 اور درجہ دوم 120 روپے فی درجن ہیں۔

دوسری جانب مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے