16 Jul 2024
(ویب ڈیسک) سبزہ زار پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او تیمور عباس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عمران، اسکی خاتون ساتھی ثانیہ اور زبیدہ شامل ہیں۔ ملزمان چوری شدہ کار پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے جن کو ریکی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کار، درجنوں موبائل فون، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت نے کامیاب کارروئی پر ایس ایچ او سبزہ زار تیمور عباس اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔