اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبائی وزیر خوراک کا یوم عاشورہ پر آٹا سپلائی یقینی بنانے کا حکم

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہو رنیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے عاشورہ پر صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے افسران عاشورہ پر آٹے کی سپلائی کو ہرصورت یقینی بنائیں، کسی بھی ضلع میں آٹے کی مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے آٹا ڈیلرز اور ریٹیلرز آٹے کے نرخ واضح آویزاں کریں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیلڈآپریشن کو بھی مکمل فعال رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  فوڈ سیفٹی ٹیمیں عاشورہ کے موقع پر پکوان سنٹرز پر کھانے کے معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے