اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے لہٰذا کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، عوام دشمن اقدامات کے خلاف "حق دو عوام کو" تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اس دھرنے کی قیادت کریں گے، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدالتوں میں بھی جائیں گے اورمطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے میں علمائے کرام، وکلاء، تاجر اور صنعتکار بھی شریک ہوں گے جبکہ کسانوں اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عاشورہ کے بعد صوبائی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ عوامی موبلائزیشن کے لیے بڑے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں شرکت کے لیے ہر شعبے کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، سیاسی پارٹیاں اگر دھرنے میں شرکت کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے