15 Jul 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا، تفتیشی افسران نے مختلف 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے استدعا کی۔
تفتیشی افسران سانحہ نو مئی کے بارہ مقدمات کی درخواستیں لے کر عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، عدالت نے ملزم کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا۔