اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف معاہدے سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، پاکستان کو قرض فراہمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

یاد رہے کہ 9 جولائی کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا جبکہ 3 جولائی کو سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے