اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا معاملہ، وزارت توانائی کی تجاویز ارسال

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر کام شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وزیراعظم کو تجاویز بھجوا دیں، تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین فیزز میں کی جائے گی، سب سے پہلے پرائیویٹائزیشن کمیشن ٹرانزیکشنز ایڈوائزر ہائر کرے گی جو پیسوں اور ٹرانزیکشنز کے معاملات دیکھے گی۔

اسی طرح پاور ڈویژن ٹیکنیکل ایڈوائزر ہائر کرے گی جو پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا، فیز ون میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا، ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کے مختلف مراحل کو مکمل ہوتے ہوئے دو سال لگیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے