اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کا عاشورہ کے بعد بجلی بلوں کیخلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عاشورہ کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی جانب سے عوامی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شفیع نے کی، اجلاس میں تحریک انصاف کے فارم 45  کے مطابق جیت کے دعویداروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار 25 ارکان نے حلف اٹھایا جن میں لاہور سے تین ارکان حافظ ذیشان رشید، حاجی کریم اور ندیم بارا شامل تھے۔

عوامی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور مہنگائی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز معاہدوں کو پبلک کرنے کے لیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔

اجلاس میں  فارم 45 کے مطابق جیتنے والے امیدواروں  کو حق دینے اور الیکشن کمیشن ارکان کے استعفے  کے مطالبے کے لئے بھی قرارداد پیش کی گئی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے قرارداد پیش کی گئی،  ارکان اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے  بانی پی ٹی آئی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

موجودہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں: ملک احمد بھچر

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری 192 نشستیں ہو گئی ہیں،فارم 45 والی حکومت جلدی واپس آرہی ہے، دو سے تین ماہ میں ہماری  نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی۔

انہوں نے بجلی قیمتوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ٹیرف ٹیرف چچا بھتیجی کھیل رہے ہیں اور اس ٹیرف سے لوگوں کے گھر برباد ہوگئے ہیں، یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، ہم ایک بہت بڑے احتجاج کی طرف جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا پہلا مشن ہے۔

ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ محرم کے بعد ہم بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، اس حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔

بعدازاں اپوزیشن کی  عوامی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے