اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی اصولی منظوری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پنجاب میں بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب کا فریم ورک تیار کر لیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کا 40 واں اجلاس ہوا، ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ڈینٹل کالجوں میں پڑھایا جانے والا موجودہ نصاب 2005ء میں تیار کیا گیا تھا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اس 20سال پرانے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایک فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا ہے،بورڈ آف سٹڈیز نے نصاب کو تعلیمی سیشن25-2024سے تمام ڈینٹل کالجوں میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروگرام میں موجودہ کلینکل کوٹہ کو لاگ بک اور پورٹ فولیو سے تبدیل کیا گیا ہے جبکہ بیسک لائف سپورٹ کی تربیت کو نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے نصاب کو منظوری کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھیجا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے