اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر وائرل ہونے کیلئے اداکاروں کیخلاف بیان دیتے ہیں: ریشم

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو جب وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کردیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ریشم سے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ اب اُنہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، میں نے اُن کے حالیہ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں اُن کی صحت خراب نظر آرہی تھی، اب اُن کے چہرے پر بھی پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت آدمی تھے، ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ اندرونی خوبصورتی آپ کی ظاہری شکل کو بڑھا دیتی ہے لیکن اگر آپ لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے چہرے پر جو تھوڑی بہت ترو تازگی اور خوبصورتی ہے یہ میرے لنگر (خیرات) کی وجہ سے ہے، میرے اس نیک عمل سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نعمان اعجاز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعال کیے، مجھے یہ سُن کر بہت بُرا لگا کہ ہمارے ڈرامہ نگار کس طرح پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں، ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے اور ان کا احترام کرنا چاہیے، میں نے بھی نعمان اعجاز کے ساتھ کام کیا ہے اور میرا تجربہ شاندار رہا، وہ میرے منہ بولے بھائی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کے لیے جان بوجھ کر اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے