اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ، رمشا اور نازش جہانگیر کو معلوم ہی نہیں اداکاری کیسے کرنی ہے:اظفر علی

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و سکرپٹ رائٹر اظفر علی نے کہا ہے کہ کبریٰ خان، رمشا خان اور نازش جہانگیر کو معلوم ہی نہیں کہ اداکاری کیسے کرنی ہے۔

حال ہی میں اظفر علی  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران  میزبان نے اظفر علی سے سوال کیا کہ  کبریٰ خان، رمشا خان اور نازش جہانگیر میں سے کس کو اداکاری نہیں آتی؟

سوال کے جواب میں  اظفر علی نے کہا کہ ان تینوں کو ہی اداکاری نہیں آتی، اِنہیں تھیٹر سے اداکاری سیکھنی چاہیے،  ان تینوں کو اداکاری آسکتی ہے اگر یہ تھیٹر میں کام کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبریٰ، رمشا اور نازش جہانگیر کو معلوم ہی نہیں کہ ڈائیلاگز پر چہرے کے کیسے تاثرات دینے ہیں، یہ تینوں صرف جملے پھینکتی ہیں، انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ جملے کو کہاں کیسے بولنا ہے۔

اظفر علی نے بتایا کہ  جب نازش جہانگیر اسلام آباد سے کراچی آئی تھیں تو سب سے پہلے میں نے انہیں اپنے ڈرامے میں مرکزی کردار دیا تھا، اس کے بعد نازش کو بہت لمبے عرصے تک کسی نے کام نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے کافی عرصہ بعد  نازش کو  کردار آفر ہونا شروع ہو گئے اور اب وہ مرکزی کرداروں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے