اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یشما گل نے بابراعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بابراعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کی وہیں انہوں نے  اپنی پسندیدہ کرکٹ شخصیت کا نام بھی بتا دیا۔

انٹرویو کےد وران ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ  بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،  بابر دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جوکہ پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر سے دوستی ہے ؟ جس پر یشما کا کہنا تھا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں یشما گل کا کہنا تھا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے