اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے: وزیراعظم

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کےنمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے، گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اورصوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے