اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

روپیہ کی قدر مستحکم ،ڈالر کی مصنوعی قیمت کنٹرول کر لی: وزیر خزانہ

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روپیہ کی قدر مستحکم رہے گی، ڈالر کی مصنوعی قیمت کو کنٹرول کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک ہو جائے گا، ٹیکس نیٹ وسیع نہ ہونے کے باعث موجودہ ٹیکسز ہی کو بڑھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا رسپانس قابل تحسین ہے، صوبوں کے تعاون سے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، پانچ وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ 30 جولائی کو ہو جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پانچ وزارتوں کے علاوہ دیگر وزارتوں کے متعلقہ اداروں کو بھی ختم کیا جائے گا، اب درآمدات کیلئے کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور نہ ہی ادائیگیوں کا بوجھ ہے، پنشن کا بوجھ 1 ٹریلین روپے تک بڑھ چکا ہے جس کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے