اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگی بجلی، صارفین میں شمسی توانائی کا رجحان بڑھنے لگا

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) مہنگی بجلی اور ناقابل برداشت ٹیکسز کے باعث صارفین میں شمسی توانائی کا رجحان بڑھنے لگا۔

بجلی کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، بےجا ٹیکسزکی بھرمار نے صارفین کو واپڈا سے باغی کر دیا، شہروں کے ساتھ ساتھ  دیہات میں بھی سولر پر منتقلی کا رجحان بڑھنے لگا، انڈسٹری کے سسٹم سے نکلنے کے باعث گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بجلی کی طلب میں حیران کن کمی سامنے آئی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں بجلی کی طلب 5700 سے 5900 میگاواٹ تھی، رواں سال جولائی میں بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ تک محدود ہے، ذرائع کے مطابق حالیہ برس بجلی کی طلب میں 1200 سے 1400 میگاواٹ کمی ہوئی۔

بجلی کی کھپت میں واضح کمی کا بڑا سبب صارفین کا سولر پر منتقل ہونا ہے، واپڈا کی جانب سے عوام کے لئے اقساط کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے، ایک ماہ بل نہ دیں تو اگلے ماہ بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے سستی بجلی فراہم کرکے حکومت ریونیو میں اضافہ کر سکتی ہے، پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے، عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینا گناہ سمجھا جاتا ہے، دوسری جانب کھپت کم ہونے سے بجلی کے ریونیو میں فطری کمی بھی سامنے آئی۔

حکومت ریونیو میں کمی پوری کرنے کیلئے عوام دشمن ٹیکسز عائد کر رہی ہے، ایک ماہ میں تین تین بار بجلی کی قیمت میں اضافہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے