اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت  جیل جا کر مقدمات پر سماعت کی۔

مقدمات میں نامزد اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی جبکہ خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے۔

پولیس نے شاہ محمود قریشی کا ایک مقدمے کا ضمنی چالان جمع کرا رکھا ہے  جبکہ دیگر پانچ مقدمات میں ضمنی چالان پیش نہیں کیا  جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے مقدمات میں نامزد ملزمان اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں، مقدمات میں نامزد نئے ملزمان  کے ضمنی چالان پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد ہو گی۔

بعدازاں عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت کل 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات، زمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمنی چالان طلب کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے