اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈیجیٹائزیشن اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ترجیح ہے: مریم نواز

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل جدت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم باماترف اور گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر نوید خالد بٹ نے ملاقات کی، پنجاب میں ڈیجیٹائزیشن اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے لیے تعاون پر گفتگو ہوئی۔

حاتم باماترف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی، سی ای او پی ٹی سی ایل نے عوامی منصوبوں کیلئے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور بہتر کنیکٹیوٹی کے امور پر وزیراعلیٰ کو  بریفنگ دی۔

ملاقات میں شہری اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی بہتر بنانے کے لئے ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر کی توسیع اور بہتری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ای کامرس اور فری لانسنگ سروسز سے روزگار کے حصول کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ انتہائی اہم ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پراجیکٹس پر دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں طور پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیجیٹل جدت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا ہے دیگر اضلاع میں بھی سروس جلد شروع کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے