اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تمام سٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعاون کریں: صدر مملکت

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعاون کریں۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، ہماری آبادی 2030 تک 263 ملین اور 2050 تک 383 ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوان متحرک قوت ہیں جو قوم کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں نوجوانوں کی معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک رسائی بڑھانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور آبادی کے حجم میں عدم توازن سے مواقع تک رسائی متاثر ہوتی ہے، پاکستان کو اپنی آبادی میں اضافے پر قابو پانے میں چیلنجز کا سامنا ہے، آزادی کے وقت پانی کی فراوانی تھی، اب بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے زرعی اراضی کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعاون کریں، خاندانی منصوبہ بندی کیلئے ڈیٹا کی دستیابی اہم ہے، ڈیٹا کی مدد سے باخبر فیصلہ سازی اور مؤثر پالیسی بنانا ممکن ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے