اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امبانی کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی وجہ سے پاکستانی اداکارہ مشی خان اور صبا فیصل آپس میں اُلجھ پڑیں۔

رواں سال کے آغاز میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جوکہ تاحال جاری ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی اس طویل اور مہنگی ترین شادی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کو بیزار کردیا ہے تو وہیں پاکستانی اداکاراؤں کو آپس میں لڑوا دیا ہے۔

دراصل، پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں مکیش امبانی سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا تھا کہ آخر آپ کے بیٹے کی شادی کب ختم ہوگی؟ کیونکہ اب ہم اس شادی کی تقریبات دیکھ کر تھک چکے ہیں۔

مشی خان کا سوال سینیئر پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اُنہوں نے اداکارہ کی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی انجوائے کرنے دیں، اگر وہ اپنی خوشیوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں تو آپ بھی اُن کی خوشی میں خوش ہوئیں۔

صبا فیصل کے ردعمل نے مشی خان کو سیخ پا کردیا اور پھر اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے سینئر اداکارہ کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔

مشی خان نے صبا فیصل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری پوسٹ میری مرضی، آپ کی پوسٹ پیڈ (payed) مرضی، آپ خوش رہیں، آپ میری خوشی کی فکر نہیں کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ جی جی! میں لوگوں کی خوشیوں کو بہت انجوائے کرتی ہوں، یہ میری اپنی سوچ ہے، کوئی تشہیری پوسٹ نہیں ہے جس کے بدلے مجھے بھاری معاوضہ ملا ہو، اس میں بہت بڑا فرق ہے، آپ بھی اسے انجوائے کریں۔

1

واضح رہے کہ اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے لیکن اس جوڑے کی شادی کی تقریبات رواں سال مارچ کے مہینے سے جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے