اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

بعدازاں لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں پرویز الہٰی کی نیب انکوائری سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے